بنگلورو،6؍جون (ایس او نیوز) کلبرگی اور اڈپی میں روزانہ بڑی تعداد میں کووِڈ پوزیٹیو کے معاملات سامنے آنے کے بعد کرناٹکا ہائی کورٹ نے ان دونوں اضلاع کی عدالتوں میں کام کاج پر پابندی لگادی ہے۔
ہائی کورٹ نوٹی فکیشن میں درج حکم کے مطابق اڈپی ضلع کی تمام عدالتوں اور کلبرگی ضلع میں چیتّاپور، چینچولی تعلقہ عدالتوں میں 5 اور 6 فزیکل کورٹ چلائے نہیں جاسکیں گے۔ یعنی کورٹ میں حاضری، براہ راست درخواستیں دینے، رقم جمع کرنے، وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں بحث کرنے جیسی کوئی کارروائی انجام نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی ہنگامی ضرورت ہوتو ضلع سیشن کورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا۔ جہاں جج کی طرف سے صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معاملے کی سماعت کی جا سکے گی۔